سلیم خان آدھا تیتر آدھا بٹیر : حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود بوکھلاہٹ کا شکار ہے: کرنل (ر) عبید اللہ بیگ

سلیم خان آدھا تیتر آدھا بٹیر : حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود بوکھلاہٹ کا شکار ہے:  کرنل (ر) عبید اللہ بیگ


ہنزہ (نمائندہ رپورٹر ٹائمز) سلیم خان آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے، حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ گورنر ہنزہ میں سلیم خان کے الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اور جھوٹے اعلانات کر کےعوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ نمبر6 میں ضمنی انتخابات کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے رپورٹر ٹائمز سے خصوصی بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں ہنزہ کے کئی گاوں میں کامیاب انتخابی جلسے کیے جس سے سلیم خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ سلیم خان کے الیکشن کمپین کے لیے گورنر غضنفر ، جو کہ سلیم کے والد بھی ہیں، حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل حسین آباد اور خان آباد میں گورنر نے 12 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کیڈٹ کالج بنوانے کا جھوٹا اعلان کیا جو الیکشن میں اپنے بیٹے کو ووٹ دلوانے کی ایک چال ہے۔ موصوف آج بھی چالیس پولیس اہلکاروں کی پروٹوکول میں پھسو گوجال پہنچا تھا اور وہاں بھی عوام کو سبز باغ دکھانے کی کوشش کی گئی۔ سلیم نے یہ بے بنیاد خبر پھیلائی ہے کہ میرے سپورٹرز نے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے جو کہ بالکل ہی بے بنیاد ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s