ہم ایکشن کمیٹی کی حمایت کرتے ہیں،ہم متحد ہو جائیں تو ہمارا حق کوئی چھین نہیں سکتا : آغا رحت

ہم ایکشن کمیٹی کی حمایت کرتے ہیں،ہم متحد ہو جائیں تو ہمارا حق کوئی چھین نہیں سکتا : آغا رحت


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت آغا راحت نے کہا کہ حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو خود غدار بنا رہی ہے۔ ہم جب تک ایک ہیں تب تک ہم سے ہمارا حق کو ئی نہیں چھین سکتا ہے اگر ہم الگ الگ ہو ئے تو ہم اپنا کو ئی بھی حق نہیں لے سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جا ئز حقوق سے دور رکھنا انتہا ئی ظلم ہو گا ،سی پیک میں پاکستان کے دیگر میں پاکستان کے دیگر صوبوں کی طر ح برابری کا حق دیا جا ئے گلگت بلتستان اور سی پیک دونوں پاکستان کے مفاد میں ہے اس لیئے سی پیک کے ہم مخالف نہیں ہیں اس میں جو حصہ دیگر صوبوں کا ہے وہ گلگت بلتستان کا بھی ہو نا چا ہیئے ۔(ن) لیگ کی حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے مو قف کی تا ئید کر تے ہو ئے چارٹر آف ڈیمانڈز مان لیتی لیکن (ن) لی کی حکومت نے ایسا کر نا گوارہ نہیں کیا اور 15اگست کے کامیاب ترین شٹر ڈاﺅن ہڑتال نے حکومت کو ہواس با ختہ کر دیا جس کو ایشو بنا کر مودی کے کاندھے پر رکھ کر عوامی ایکشن کمیٹی کو دبانے کی کو شش کی جا رہی ہے جو کہ انتہا ئی ذیادتی ہے۔ پہلی بار قوم اپنے اجتماعی مفاد کے لیئے ایک ہو ئی ہے اب ان کے خلاف غداری کے مقدمات درج کر کے کارو ئی کر نا حکومت کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے جن قوم کے بیٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو حکومت فوری طور پر رہا کر دے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کرے ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کی ہے جس پہ آج بھی قائم ہیں اب ان سیروں کی رہا ئی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل کے لیئے قوم جو بھی فیصلہ کر ے گی ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور مکمل ساتھ دیا جا ئے گا ۔ہم نے مودی کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم مودی نے اس بیان کی مزمت کی جس کے خلاف ہم نے کھل کر احتجاج کیا اور ایک وفادار قوم ہو نے کا ثبوت دیا ہم نے اپنے آباﺅاجدا کی قر با نیوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے مودی کو منہ توڑ جواب دیا ۔ ہم نے الحاق پاکستان کی اہے اور ہم ایک محب وطن پاکستانی ہیں اب پاکستان کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ برابری کی نگاہ سے دیکھتے ہو ئے کام کرے تا کہ ہمیں اپنے آباءو اجدا د کی قر با نیوں پہ فخر ہو ۔ حکومت کی غیر سنجید گی عوام میں اضطراب پیدا کر رہی ہے اس غیر سنجید گی کو تک کر کے اپنے مقصد کے حصول کے لیئے غداری کے لیئے جو غداری کے دفعات لگائے ہیں وہ ختم کر کے ان محب وطن قوم کے بیٹوں کو رہا کر دے دیگر صورت پوری قوم کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ میرا بھی فیصلہ ہو گا اور پوری ملت کا فیصلہ ہو گا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s