ضلع کھرمنگ کے انٹر کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا کا دو روز سے شاہراہ کھرمنگ پر دھرنا

ضلع کھرمنگ کے انٹر کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا کا دو روز سے شاہراہ کھرمنگ پر دھرنا


اسکرد و( رجب علی قمر ) اساتذہ کی شدید قلت اور ڈیوٹی سے غائب ہونے کے خلاف ضلع کھرمنگ کے انٹر کالج سمیت تمام تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے دو دنوں سے دھرنا دے کر شاہراہ کھرمنگ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے، جس کے باعث سکردو سے کھرمنگ کا ٹریفک رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات سڑ کوں پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ اسکردو میں مقیم کھرمنگ کے اساتذہ کو ڈیوٹی کھرمنگ میں ہی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ کھرمنگ کے تعلیمی اداروں میں تعینات تمام اساتذہ علاقے میں سرکاری ڈیوٹی چھوڑ کر سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے سکردو میں براجمان ہیں جس کی وجہ سے ان کے تعلیمی نظام تباہ ہورہا ہے ۔ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے جن اساتذہ کے ڈیوٹی کھرمنگ کے تعلیمی اداروں میں ہے وہ گزشتہ 15 سالوں سے سکردو اور دیگر شہری علاقو ں میںخدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شدید حق تلفی ہورہی ہے سائینس اور انگلش مضامین پڑھانے کے قابل کوئی بھی اساتذہ موجود نہیں ہے طلبا اور طالبات نے کہا کہ علاقے کے پشتنی باشندے بھی جن کے سرکاری ڈیوٹی کھرمنگ میں ہیں وہ یہاں ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں اور سکردو شہر کے تعلیمی اداروں میں پڑھا رہے ہیں طلبا و طالبات نے سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان اور صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی سے فوری طور پر کھرمنگ کے تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کو واپس کھرمنگ بھجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے دوسری جانب ضلع کھرمنگ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کی جانب سے شاہراہ کرگل کو بند کرنے کے بعد سکردو سے تمام ٹریفک منقطع ہوگئے ہیں مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s