ن لیگ اپنے کرپیش چھپانے کے لئے مہدی شاہ پر الزامات لگارہے ہیں پی پی پی اسکردو

ن لیگ اپنے کرپیش چھپانے کے لئے مہدی شاہ پر الزامات لگارہے ہیں پی پی پی اسکردو


سکردو ( رجب علی قمر ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گانچھے کے جنرل سیکرٹری سید نذر عباس نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لئے مہدی شاہ پر الزامات لگا رہے ہیں ان کے خلاف کرپشن کا ثبوت ہوتا تو حکمراں جماعت کب سے کاروائی کر چکے ہوتے مہدی شاہ نے اپنے دور حکومت میں لوگوں کو روزگار اور عوام کی خدمت کی ہے اسی لئے آج پورے گلگت بلتستان میں لوگ مہدی شاہ کی دل سے عزت کرتے ہیں جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ لوگوں سے روز گار چھین رہی ہے سید مہدی شاہ خاندانی طور پر امیر آدمی ہے اس کو کرپشن کر کے جائیداد بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ان کے پاس وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے بہت جائیداد اور پیسہ تھا یہی وجہ ہے کہ پانچ سال میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کے باوجودکوئی کرپشن نہیں کیا ان کا دامن صاف ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں اس وقت حکومت بیورکریسی حکومت کر رہی ہے یہی موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس تھا وہ بیورکریسی کو دبا کے رکھتے تھے مگر اس وقت حالات بلکل برعکس نظر آرہا ہے سید مہدی شاہ مضبوط وزیر اعلیٰ تھے حفیظ گورنمنٹ سید مہدی شاہ پر بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میںجھانکیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کو شناخت ملی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کی گئی علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے آج مہدی شاہ دور کے جاری کاموں پر حفیظ الرحمن اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں ن لیگ کی حکومت آئے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے مگر ابھی تک ایک بھی کوئی بڑے منصبوبہ لانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ لیگی حکومت سید مہدی شا ہ الزمات لگا کر میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s