گلگت بلتستان کو سی پیک میں بھی نظر انداز کیا گیا تو احساس محرومی کا لاوا پھٹ جائے گا. گلگت بلتستان رائنس مومنٹ

logo_.jpg

گلگت بلتستان کو سی پیک میں بھی نظر انداز کیا گیا تو احساس محرومی کا لاوا پھٹ جائے گا: گلگت بلتستان رائنس مومنٹ


سکردو ( رجب علی قمر ) گلگت بلتستان رائٹس مومنٹ کے چئیرمین علی شفا نے کہا ہے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو دور رکھنا مستقبل میں اس اہم پروجیکٹس کو ناکام کرنے کے مترادف ہے۔ صوبائی حکومت سی پیک گیٹ وے کے علاقے کے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، حق اور سچائی کی آواز کبھی دب نہیں سکتی اگر گلگت بلتستان کو سی پیک میں بھی نظر انداز کیا گیا تو احساس محرومی کا لاوا پھٹ جائے گا اور حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے جہاں کی ایک ایک زمین انچ جغرافیائی اعتبا ر سے انتہائی اہمیت کے حامل ہے ملکی دفاع کے لیے اس علاقے کا نام پہلی صفوں میں شمار ہوتا ہے حالیہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے اُمید کی نئی کرن ہے خطے کے عوام 70 سالوں سے حقوق کےلئے آواز بلند کررہے ہیں لیکن حکمرانوں نے ہمیشہ آواز بلند کرنے والوں کو غدار اور بغاوت کرنے کا الزام ٹھہرایا گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں کو صرف اور صرف گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرنے کی جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں صوبائی حکومت فوری طور پر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں کو رہا کیا جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s