اسکردو کے گاﺅں کواردو میں شدید بارش، 15 سے زائد مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے

اسکردو کے گاؤں کواردو میں شدید بارش، 15 سے زائد مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے


اسکردو( رجب علی قمر ) سکردو کے نواحی علاقے کواردو میںشدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے قیامت صغریٰ بر پا کردیا، 15 سے زائد مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے، لوگ آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ،رات مساجد اور امام بارگا ہ میں گزاری۔ ریسیکیو 1122 ،رضا کار اور انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کواردو کے قریبی نالے میں آنے والی طغیانی سیلاب سے نشیبی علاقوں کی آبادی بھی شدید متاثر کیا لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی اور گاﺅں کے تمام آبادی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکرد وکے نواحی علاقے کواردو میں بارشوں کی وجہ سے قیامت خیز سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث گاﺅں کی زرخیز زمینیں سمیت 15 سے زائد مکانات سیلاب میں دب گئے ہیں تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے مقامی لوگوں کے مطابق سیلاب کے دوران لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں شام سے پہلے قریبی نالے سے سیلاب کی آواز پر لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ ورد کرتے محفوظ مقام تک منتقل ہوئے جن میں عورتیں بزرگ ،بچے سبھی شامل تھے سیلاب کی اطلاع سکردو انظامیہ تک پہنچنے کے فورا بعد ریسیکو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے ساتھ کواردو پہنچ گئے اور متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچائے گئے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہے واضع رہے کواردو کے سیلاب ذدہ علاقہ رکن صوبائی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کا آبائی گاﺅں ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی گلگت سے تمام سرگرمیاں چھوڑ کر متاثرہ مقام تک پہنچ گئے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s