یہ نہیں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک میں کتنا اور کیا کچھ ملے گا: فتح اللہ خان پی ٹی آئی

images

یہ نہیں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک میں کتنا اور کیا کچھ ملے گا: فتح اللہ خان پی ٹی آئی


گلگت(ارسلان علی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک میں کتنا اور کیا کچھ ملے گا کسی نے بھی یقین دہانی نہیں کروائی۔ اقتصادی راہداری کمیٹی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہونا گلگت بلتستان کے عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ ہمیں بتایا جائے اس اہم منصوبے میں گلگت بلتستان کو کیا دیا جارہاہے؟اور اکنامک زون کہاں بنایا جارہاہے ۔ جمعہ کے روزمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سی پیک میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کی بات کی جاتی ہے توکہا جاتاہے کہ گلگت بلتستان آئین پاکستان کا حصہ نہیں ہے عوام کی مایوسی اور بے چینی دور کرنے کا وقت آیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے میں اور گلگت بلتستان کے لئے سی پیک میں حصہ دلانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور وفاقی حکومت GBکو مکمل نظر انداز کرکے صرف اپنے علاقوں میں سی پیک کے پروجیکٹ لگانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جنرل راحیل شریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جو GBکے مظلوم اور محکوم عوام کو آئینی حقوق اور سی پیک میں حصہ دلواسکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہائیڈل پاور جنریشن کرنے کے لئے بہت پوٹینشل ہے اس لئے اس شعبے میں انویسمنٹ اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو چائنہ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے سالانہ کوٹہ مقررہونا چاہئے جس سے علاقے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی اور اکنامک کوریڈور بنے کے بعد یہ طلبہ گلگت بلتستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہونگے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s