اقتصادی راہداری منصوبے میں GB کو کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے ؟ سلیم صافی کا وفاقی وزیر سے تلخ سوالات

گلگت ( مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت میں جاری دو روزہ سی پیک کانفرنس کے پہلے روز وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے خطاب کے اختتام پر جب حاضرین سے سوالات لینا شروع کئے تو ممتاز صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن سلیم صافی نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں چھوٹے صوبوں بالخصوص منصوبے کے اہم فریق گلگت بلتستان کو مکمل نظر انداز کرنے کے حوالے سے تلخ سوالات پوچھے۔ سلیم صافی نے وفاقی وزیر سے دریافت کرنے کی کوشش کی کہ کیا وجہ ہے کہ گلگت بلتستان کی باضابطہ کوئی نمائندگی سی پیک کمیٹی میں نہیں، جتنے معاہدے چین سے ہوئے ہیں ان میں صرف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہی شریک رہے۔ سی پیک کے میگا پراجیکٹس میں گلگت بلتستان کیلئے کتنے پراجیکٹس مختص ہیں، اور ساتھ ساتھ یہاں پر اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنا جائز حصہ مانگنے والے سیاسی ورکروں پر بغاوت کے مقدمے کیوں درج کئے جارہے ہیں؟ اگر آپ ان تمام مسائل کو حل کرلینگے اور گلگت بلتستان کے عوام کو بھی انکے جائز حقوق دینگے تو ہم جیسوں کو بھی ان مظالم کو قومی سطح پر اجاگر کرکے آپکی حکومت کو بدنام کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ سلیم صافی کے ان تلخق سوالات کے وفاقی وزیر احسن اقبال خاطر خواہ جوابات نہ دے سکے اور بات گول مول کرگئے۔ سلیم صافی کے اس جراتمندانہ عمل پر گلگت بلتستان کے افراد بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s