شگر میں سڑک کی تعمیرکا کام سست روی کا شکار، علاقہ مکین پریشان

سکردو (رجب علی قمر) شگر میں جاری میٹلنگ سڑک کا کام سُست روی کا شکار ،شگر کے عوامی حلقے ٹھیکداروں کے خلاف سراپا احتجا ج بن گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین شگر کے ایک وفد شیخ محمد ہاشم ،علی حسین ،اکبر علی ،شبیر حسین و دیگر نے کہا کہ شگر کے مین شاہر اہ پر جاری میٹلنگ کے کام میں سُست روی کی وجہ سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک گھنٹے کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔ مین شاہراہ کی سولنگ کے ساتھ میٹلنگ کا کام پورے سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ چھورکاہ سے الچوڑی سلدی تک کا سڑک کا سفر انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ عمائدین نے کہا کہ حکام کی جانب سے سُستی اور لاپرواہی کی وہ سے میٹلنگ کا کام بیچ میں ادھورا رہ گیا ہے۔ سردیوں سے پہلے مین شاہراہ کا کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں علاقے کے عوام کو مزیدچھے ماہ تک شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمائدین نے وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال سے شگر میں میٹلنگ کے کام میں سُست روی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں اور مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s