اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے : جنرل راحیل شریف

 

14199736_1263432130342004_5960486546322727243_n

اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے : جنرل راحیل شریف


گلگت بلتستان(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف نے کہاہے کہ مودی ہو ،’را‘یا کوئی اور ،دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ،قوم کو یقین دلاتاہوں کہ سرحدیں اور ملک محفوظ ہے،نوجوانوں کو بتانا چاہتاہوں کہ پاک فوج آپ کی فوج ہے۔
گلگت بلتستان میں سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ چینی قیادت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کو ارمچی کی طرح ترقی دی جائے ،مجھے کوئی شک نہیں گلگت بلتستان اسی طرح ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب پر پیش رفت ہو رہی ہے ،کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر ہر سطح پر توڑ کر ہی دم لیں گے۔ دنیا کچھ بھی کہے یہ ہماری بقا کی جنگ ہے اور اس جنگ کو ہم اسی طرح لڑتے رہیں گے۔ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ صحیح سمت میں جارہے ہیں۔ راحیل شریف کا کہناتھا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں ملک اور سرحدیں بالکل محفوظ ہیں، مودی ہو، ’را‘ یا کوئی اور، ہم دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے جبکہ ملک کی سلامتی کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔ آرمی چیف کا کہناتھا کہ نوجوانوں کو بتانا چاہتاہوں کہ پاک فوج آپ کی فوج ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s