محکمہ برقیات سکردو کے شعبہ بلنگ نے سال 2016 میں 8 کروڑ 47 لاکھ روپے بجلی کے بلات کی مد میں جمع کرلیے

Gilgit_Baltistan_Government_Logo1.jpg

 سکردو(رجب علی قمر ) محکمہ برقیات سکردو کے شعبہ بلنگ نے سال 2015-16 میں 8 کروڑ 47 لاکھ روپے بجلی کے بلات کی مد میں جمع کرلیے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فی صد زیادہ ریکوری ہے۔ شعبہ بلنگ کے عملے کی اعلی کارکردگی کے اعتراف میں بلنگ آفس میں منعقدہ سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے چیف انجینئر ناز اکبر شاہ نے کہا کہ بلنگ کے عملے کی بہترین کارکردگی کے باعث بجلی کے بلات کی مد میں واجبات کی ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ قابل اطمینان ہے عملے کی مزید اچھی کارکردگی سے ہم اپنے اہداف مکمل کرپائیں گے اور بجلی کی چوری کے خلاف کاروائیاں اور نادہندگان سے وصولیاں مزید تیز کرکے ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بلنگ کے شعبہ کو درپیش تمام مسائل بتدریج دور کئے جائیں گے بلنگ کے لیے موزوں عمارت کی ایک سکیم پر جلد کام شروع ہورہا ہے جبکہ بلنگ سٹاف کے پے سکیل کا معاملہ بھی زیر غور ہے جس پر جلد پیش رفت کے لیے بالا حکام کو سفارشات بھیجے جائیں گے۔ شعبہ بلنگ کے سابق ایس ڈی او اور موجودہ ایگزیکٹیو انجینئر ضلع کھرمنگ انجینئر ریاض حسین نے بلنگ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2015-16 میں شعبہ بلنگ سکردو نے آفیسران بالا کی رہنمائی اور تعاون سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فی صد زیادہ ریکوری کرلی اس کے علاوہ بلنگ سے مربوط کاغذات کنکشن فارم ، بل پیڈ ، لیجر اور ریڈنگ کو مروجہ قوانین کے تحت مرتب کیا گیا کارکردگی بہتر بنا نے کے لے سزا اور جزا کے اصول کو متعارف کراتے ہوئے ماہانہ کارکردگی اور حاضری پر کڑی نظر رکھی گئی سال بھر بجلی چوری کے خلاف کاروائی جاری رکھی گئی اس کے ساتھ ساتھ پچھلے کئی برسوں سے ایک ہی جگہ پر ڈیوٹی دینے والے سٹاف کے تبادلے کئے گئے تاکہ بلنگ میں بہتری آسکے تقریب میں بلنگ کے سب انجینئر محمد ابراہیم نے شعبہ بلنگ کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے میٹر ریڈرز بی پی ایس 2 میں کام کررہے ہیں جن کی ری ڈزگ نیشن اشد ضروری ہے تاکہ سٹاف میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو اور مزید بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اس کے علاوہ بلنگ کی عمارت اور فرنیچر کی ضرورت سے بھی انہوں نے آفیسران بالا کو آگاہ کیا ۔ تقریب کے مہمانوں چیف انجیئر ناز اکبر شاہ ، سپرینٹنڈنگ انجینئر فے گم اور ایگزیکٹیو انجینئر حامد حسین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سابق ایس ڈی اور بلنگ سکردو انجینئر ریاض حسین اور سب انجینئر محمد ابراہیم سمیت 47 میٹر ریڈرز اور بلنگ کلرک میں تعریفی اسناد تقسیم کئے اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s