نام نہاد صوبائی حکومت نے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں پر مقدمات بنا کر سی پیک میں ذیادتیوں کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہے : قاسم زار پی ٹی آئی

temp_photo

گلگت (پ ر) عوامی آیکشں کمیٹی کے رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے، موجودہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، یہ کہاں کی جمہوریت ہیں جہاں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر دہشگر دی اور دیگر قسم کے مقدمات درج کئے جاتےہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کیا گلگت بلتستان والوں کو اپنا حق بهی مانگنے کا اختیار نہیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ نام نہاد صوبائی حکومت نے مقدمات بنا کر سی پیک میں ذیادتیوں کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ہم مولانا سلطان رئیس الحسینی اور فدا حسین کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں، انکی فوری رھائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں اس جعلی جمہوریت کا یہ ثمر ہے کہ حکمران قومی خزانوں کو لوٹ رہے ہیں اور ملک میں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔اس جعلی جمہوریت کا ثمر ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنی میگا کرپشن کے بلند بانگ منصوبے بنائے، مگر عوام کو کچھ نہیں ملا۔ قوم کو معاشی ترقی کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ بےروزگاری کے خاتمے کیلئے آج تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی راہ میں جو بھی حائل ہوا اسے نوکری سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s