کے آئی یو ہنزہ کیمپس کو سیاسی مصلحت کا شکار نہ بنایا جائے : ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن

HSF LOGO

گلگت (ارسلان علی)ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ایک اہم اجلاس زیر صدارت طالب نظر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں نائب صدر ذاکرحسین ، خواتین ونگ کی نائب صدر زہراہ ، ممبر عباس علی خان ،مہربان عزیز و دیگر شامل تھے ۔اجلاس میں ہنزہ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس کے حوالے سے تفصیلی گفت شیندہوئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن طالب نظراور ممبران نے کہا کہ ہنز ہ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کمپس کا قیام خوش آئند ہے اور یہ ہنزہ کے عوام کا حق بھی تھا کیوں کہ ہنزہ میں 99فیصد شرح خواندگی ہے اور آج سے قبل یونیورسٹی نہ ہونے کے وجہ سے بہت زیادہ طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور کہیں طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کیمپس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی زندگی کو خیر باد کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ KIUکا ہنزہ میں کیمپس کو سیاسی مصلحت کا شکار نہ بنایا جائے بلکہ اس کیمپس کا قائم ہونے کے بعد ایک مثالی یونیورسٹی بنانے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہنزہ جیسے پر فضاء،بین الاقوامی سیاحوں کا مسکن اور پرامن علاقے میں یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام کیا گیا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s