ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے : ایڈوکیٹ امجد

923448-PPP-1437424800-681-640x480

سکردو(رجب علی قمر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مولوی حفیظ الرحمن کا طر ز سیاست آمرانہ ہے نواز شریف پاک چین اقتضادی راہدی کو پنچاب چائینہ اقتصادی راہداری بنانا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی اقتصادی راہدری منصوبے میں حصہ نہیں حیثیت مانگتی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے میں گلگت بلتستان کی حیثیت کا تعین کیا جائے، ہم اپنے موقف پر ڈے ہوئے ہیں، حکومت کو ہمیں اقتصادی راہدری منصوبے میں حیثیت دینی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو گرفتار کرنے کے عمل کی بھر پو ر مذمت کرتے ہیں اس عمل کے زریعے ن لیگ کی حکومت نے ثابت کردیا کہ ان کا طرز حکومت آمرانہ ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے الیکشن میں ن لیگ کو سپورٹ کیا۔ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ نہیں لیکن ہم نے ان کے موقف کی تائید کی ہے ہم مولوی حفیظ الرحمن کی حکومت کی خلاف احتجاج کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ حفیظ الرحمن کی کوئی حیثیت نہیں حفیظ الرحمن سیاست دان نہیں بلکہ ٹھیکہ دار ہے ہم ٹھیکہ دار اور مولوی کے خلاف احتجاج کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ہم اگر احتجاج کرینگے بھی تو وفاقی حکومت کے خلاف کرینگے ۔ وقت آنے پر احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ہم احتجاج کرینگے تو حق ملکیت کے موقف پر کرینگے انہو ں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ن لیگ کی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دی ہے ماضی میں ہم نے حکومت میں آکر عوام کو خدمت کی اور ہم عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میں آئے تھے لیکن ن لیگ والے کرپشن کرنے کے لیے حکومت میں آئے ہیں ن لیگ کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے بہت جلد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ہم کسی جماعت کے سہارے احتجاج نہیں کرینگے تنظیم سازی کے بعد زمہ دارن پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ہمارے دور میں معمولی باتوں پر کرپشن کا واویلا مچانے والے آج ن لیگ کو کرپشن کا موقع دے رہے ہیں گلگت بلتستان میں اس وقت ن لیگ کی حکومت کرپشن کی گنگا میں پوری طرح ہاتھ دھو رہی ہے اور کرپشن کا سرغنہ حفیظ الرحمن بنا ہوا ہے وزراءبھی کرپشن کی گنگا میں اپنے ہاتھ صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں پیپلزپارٹی کے زمہ دان اب اپنی سیاست کریں عوامی ایکشن کمیٹی سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں اب پیپلزپارٹی کے زمہ دار عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں اور جلسوں کا حصہ بننے سے گریز کریں ہم کسی کے سہارے نہیں چلیں گے ہم اپنی سیاست خود کرینگے اُ نہوں نے کہا کہ نیٹکو کے تمام ٹھیکے اشرف صدا ، ارمان شاہ ، اور سعید افضل کے پاس ہیں جس کا حصہ وزیراعلی ٰ خود کو بھی جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشاورت کے بعد فوری طو ر ضلعی زمہ دارن کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا عید سے قبل ہی تمام اضلاع کے نومنتخب عہدہ دارن کا اعلان کیا جائے گا اس حوالے سے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s