وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، مقامی صحافی ایک بار پھر نظرانداز، کوریج کے اجازت نامے نہیں ملے

PM visits GB, over a local journalist ignored, no permit coverageسکردو ( رجب علی قمر) سکردو وزیر اعظم کے دورہ سکردو کے دوران کوئی مقامی صحافی کوریج کے لیے نہیں جا سکے گا کیونکہ کسی بھی مقامی صحافی کو پاس نہیں دیا گیا ہے۔ میڈیا کو وزیر اعظم کی تمام تقریبات سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مسلم لیگ ن کی صحافت دشمن پالیسی ایک بار پھر واضع ہوگئی ہے۔ میڈیا کو وزیراعظم کے دورے سے روکنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف صحافی ذیشان مہدی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہر دورے کے دوران گلگت بلتستان کے صحافیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے نہ جانے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کے صحافیوں سے کیا گلہ ہے۔ گلگت بلتستان کے صحافیوں نے ہمیشہ نامساعد حالات میں مثبت رپورٹنگ کی ہے۔ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا جو ایک بار پھر نظرا نداز کرنا عوام کو ان کے دورے سے بے خبر رکھنے کی سازش ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک اور گلگت بلتستان کے دیگر حساس ایشوز پر یہاں کے مقامی میڈیا جس انداز میں اپنا کردار ادا کررہا ہے وہ قابل دید ہے لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومتی مشینری میڈیا سے کیوں نالاں ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s