غیرقانونی طور پر جنگلات کی کٹائی پر کڑی سزا دی جائے گی: محمود غزنوی

532495-wood-1365357948

چلاس(شفیع اللہ قریشی)کنزویٹر جنگلات دیامر استور ریجن محمود غزنوی نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جن علاقوں میں جنگلات کی کٹائی ہو گی اسے ورکنگ پلان میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ غیرقانونی لکڑی کی پالیسی منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔ وزیر اعظم نے کونسل کے اجلاس میں ورکنگ پلان کی منظوری دی تھی جس پر عملدرآمد عنقریب شروع ہو گا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جنگلات کی تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے اور کٹائی میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے گی۔ کوئی بھی فرد جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث پایا گیا تو اسے ایک سال قید اور جرمانہ ادا کر نا پڑے گا اور لکڑی ضبط کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ پلان کے جنگلات میں غیر قانونی طریقے سے جنگل کی کٹائی کی گئی تو اس جنگل کو ورکنگ پلان سے نکال دیا جائے گا جس کا نقصان مالکان جنگلات اور ٹھیکیداروں کو ہوگا اس وجہ سے مالکان کو چاہئیے کہ وہ اپنے جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیامر میں غیرقانونی طور پر جنگلات کی کٹائی میں ملوث کئی نامور شخصیات کو بھی سزائیں دی گئی ہے جس کا مقصد جنگلات کی حفاظت ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے غیرقانونی طور پر جو بھی فرد قانون کو ہاتھ میں لے گا ایکشن سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ورکنگ پلان اور غیرقانونی لکڑی کی پالیسی کی منظوری آخری مراحل میں ہے عوام محکمے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ جنگلات کی حفاظت بھی یقینی ہو اور قانونی طریقے عوام مستعفید بھی ہونگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s