چلاس شہر کی شاہراہیں کھنڈرات میں تبدیل، شہری مشکلات کا شکار

Chilas city roads in ruins, urban strained

چلاس (شفیع اللہ قریشی) چلاس شہر کی شاہراہیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں ہیں۔ جس کے سبب شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چلاس کی سڑکیں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سالانہ کاغذوں میں سڑکوں کی مرمت پر کروڑوں روپے خرچ ہو تے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ سمیت دیگر محکموں نے چپ سادھ لی ہے۔ متعلقہ محکموں کی غفلت اور بے حسی کی بدولت چلاس شہر سمیت تمام ٹاﺅن کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں۔

Leave a comment