ایس سی او فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 شاہین کلر نے اپنے نام کرلیا

sco.jpg

سکردو (رجب علی قمر ) سکردو ایس سی او فٹبال کپ 2016 شاہین کلر نے اپنے نام کرلیا۔ شاہین پولو گراونڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں الڈینگ ینگ کے ساتھ سنسنی خیز مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ایک ایک گول سے سکور برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں شاہین کلر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گول اسکور کر کے میچ میں برتری حاصل کی۔ الڈینگ گرین کی ٹیم دوسرے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہی اور شاہین کلر نے آخری وقت تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں شائقین گراﺅنڈ میں میچ دیکھنے موجود تھے جبکہ ڈی جی ایس سی او ، کمانڈنگ آفیسر ایس سی او و دیگر اعلیٰ حکام فائنل میچ کے موقع پر موجود تھے۔ شائقین نے فائنل میچ کے انعامی تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s