مسلم لیگ (ن) نے سلطان مدد جیسے رہنما کی تذلیل، ہم انھیں عزت دیں گے: امجد ایڈوکیٹ

14045740_1157591004297349_5361903043314170216_n چٹورکھنڈ (نعیم انور) مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آکے ضلع غذر کا بیٹرا غرق کر دیا ہے۔ اس پارٹی نےسلطان مد د جیسے رہنماء کی تذلیل کی۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی کےصو بائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے غذر میں میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کیا۔ان کا کہنا ہےکہ حکومت طالبان اور داعش کی سوچ رکھنے والی جماعت ہے ، مولوی حفیظ الرحمن جھوٹ بولنے میں ماہر ہے۔

انکا مذید کہنا تھا کہ مسلم لیگ میں کا رکنوں کی کو ئی عزت نہیں ہے۔ کارکنان کی جس طرح تذلیل مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے ایسا پیپلز پارٹی میں کبھی نہیں ہوا ۔ پی پی پی سیاسی کارکنان اور عوام کی جما عت ہے ، ہم سلطان مدد کو پارٹی میں وہ عزت دینگے جو مسلم لیگ (ن) نہیں دے سکی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ضلع غذر کے عوام کے درمیان پرانا اور گہرا تعلق ہے۔ غذر کے عوام اورپیپلز پارٹی لازم وملزوم ہیں ۔ پی پی پی نے شروع دن سے ضلع غذر کے عوام کو انکا جا ئز حق دلایا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غذر کو ضلع بنایا بعد میں ایک آمر نے ضلع کو ختم کر دیا پھر پیپلز پارٹی نے ہی ضلع کو دوبارہ بحال کر دیا ۔انہوں نے کہا جب بھی پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آئی ہے ضلع غذر کو حکومت میں اہم شراکت داری ملی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ضلع غذر کو پہلا ڈپٹی چیف پھر گورنر شپ دی۔ ہماری حکومت نے غذر کو وزارت اور خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے ایک نشست بھی دی مگر مسلم لیگ (ن) نے ووٹ نہ دینے پر غذر کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنایا ۔امجد حسین ایڈوکیٹ کا مذید کہنا تھا کہ غذر منی لاڑکانہ تھا اوررہے گا،ناراض رہنماوں اور کارکنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ستمبر میں اشکومن میں بڑا جلسہ کر کے سیاسی طاقت کامظاہرہ کرینگے ۔اسی روز ضلع غذر کے قدآور سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے ۔انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں غذر سے تینوں نشستیں جیتے گی اور غذر کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ غذر ماضی میں چار پولیٹکل اضلاع پر مشتمل تھا ہماری حکومت آنے کے بعد غذر کو اسمبلی میں ایک اضافی نشست دی جائیگی ۔آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی حق ملکیت اور آئینی حقوق کیلئے تحریک چلانے جارہی ہے غذر کے عوام تحریک کو کامیاب بنانے کی تیاری کریں ۔میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا بعد میں مکر گیا ،حفیظ الرحمن سارے اختیارات تخت لاہور کو منتقل کرنا چاہتے ہیں ،منرلز پالیسی امور کشمیر کے حوالے کر کے عوام کو قدرتی وسائل کے حق سے محروم کر دیا ہے ،جی بی کے غیور عوام حقوق غصب کرنے نہیں دیگی ۔پیپلز پارٹی کے وفد میں دونوں رہنماؤں کے علاوہ سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر،سابق وزیر تعمیرات بشیر احمد ودیگر شامل تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s