گلگت بلتستان میں جنگلات اور درختوں کی کٹائی، متعلقہ محکمے کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے: سعدیہ دانش

gilgit baltistan government produce economical crisis

گلگت(ارسلان علی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بھی پنجاب حکومت کے نقش قدم پہ چل رہی ہے جس طرح پنجاب میں میٹرو بس کے نام پر تاریخی مقامات کو مسمار کیا جارہاہے اس طرح صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تاریخی مقامات ا ور صدیوں پہلے اگائے گئے چنار باغ کے مقام پر چنار کے درختوں کا قتل عام کررہی ہے ۔آج
کی دنیا میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصانات سے بچنے کے لئے درخت بہت اہمیت کے رکھتے ہیںلیکن جس طرح سے دریاکے کنارے تاریخی درختوں کا قتل کیا گیا اور اسطرح درختوں کی قتل عام پہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ جنگلات کی مجرمانہ خاموشی ایک بڑاسولیہ نشان ہے ۔ پیر کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران بھاری تنخواہیں اور مراعات وصول کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کی جی حضوری میں اپنی اصل ذمہ داری بول کے اس طرح کی مجرمابہ اقدامات پہ انکھیں بند کرتے ہیں۔ جس طرح ان کی کارکردگی پہ بہت سے سوالات اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ جنگلات عوام کو جواب دیں کہ پوری دنیا میں درخت لگائے جارہے ہیں اور اس کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کیا جارہاہے لیکن گلگت بلتستان میں ان دنوں درخت لگانے کے بجائے قتل عام کیا جارہاہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s