شگرکے نواحی علاقے بہا کے عوام بنیادی سہولیات سے محرو م ہیں

Sakrdu against needs.jpg

ش سکردو (رجب علی قمر) شگرکے نواحی علاقے بہا کے عوام بنیادی سہولیات سے محرو م ہیں۔ علاقے میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خطرے میں نظر آتا ہےکیونکہ بچے تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بہا شگر کے مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوے سے زائد گھرانوں پر مشتمل گاوں بہا شگر میں اب تک کوئی سرکاری سکول موجود نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پرائمری سکول کی عمارت تعمیر کی ہے جس میں مقامی لوگوں نے اپنے اخراجات پر ایک استانی کو رکھا ہوا ہے جو کہ نوے گھرانوں کے آبادی کے لئے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔ جس کی وجہ سے بہا کے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ شگر کے منتخب نمائندوں کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے اس بڑے گاﺅں میں اب تک ایک پرائمری سکول تعمیر نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ عمائدین بہا نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بہا میں تعلیم کے بنیادی مسلے کو حل کرکے معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں۔ عمائدین نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ یہاں پر ایک سول ڈسپنسری بھی موجود نہیں ہے جو کہ حکام کی جانب سے یہاں کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔ مقامی عمائدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ بہا شگر میں تعلیم اور صحت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے ان کے دیرینہ مسائل حل کریں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s