گلتری میں تعلیمی نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں بچے تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہیں ۔ پرنسپل محمد علی زار

gultri

سکردو( رجب علی قمر ) سرحدی علاقے وادی گلتری کے گاﺅں بنیال ہائی سکول میں یوم آذادی پاکستان کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل نزیر عمران تھے اس موقع پر سکول کے طلبا اور طالبات میں تقریری مقابلے ہوئے تقریب میں سکول کے طلبا اور علاقے کے معززین نے شرکت کیں اس موقع استقبالیہ خطبے سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل محمد علی زار نے کہا گلتری میں تعلیمی نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں بچے تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہیں عوامی نمائندوں کی غفلت اور عدم توجہی سے پسماندہ علاقے میں شرخ خواندگی میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے شکر گزار ہے کہ وہ ہر وقت گلتری کے عوام کی مدد کے لئے کوشاں رہتے ہیں گلتری کے عوام بھی سرحدی علاقے میں ہمیشہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہاں کے باسی تاقیامت تک وطن کی محبت میں سرشار ہوکر ہر قربانی دیتے رہیں گے اس موقع پر پاک آرمی کے لیفٹینٹ کرنل نذیر عمران نے تقریر ی مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں خصوصی انعامات تقسیم کئے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s