گلگت بلتستان کے عوام کوآئینی حقوق بارے میں جلد خوشخبری ملے گی : اشرف صدا

14054680_1795305310707249_1483490873_n

سکردو (رجب علی قمر ) رکن کونسل گلگت بلتستان و سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اشرف صدا نے سکردو میں فکر تنظیم کے زیر اہتمام یوم پاکستان محفل مشاعرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کا سر اور دھڑ کا حصہ ہے یہاں کے عوام دیگر صوبو ں سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہے جو سرحد ایماں پر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت بھر پور کوشش کررہی ہے کچھ پیچیدہ مسائل کی وجہ سے خطے کا آئینی تشخص لٹکا ہوا ہے کسی بھی سیاسی پارٹی اس راہ میں رکاوٹ نہیں ہے اگر آئینی حقوق کا مسلہ اتنا آسان ہوتا تو شاید پیپلز پارٹی کے دور میں حل ہوجاتے اُنہوں نے کہا کہ جتنی کشمیری رہنما اپنے حقوق کے لئے متحد ہیں گلگت بلتستان کے عوام متحد نہیں ہے ہمیں اپنے حقوق کے لئے سب سے پہلے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے مسلکی ،علاقائی ،لسانی اور دیگر تمام تعصبات کے خول سے نکلے بغیر ہمیں کوئی حقوق کا حصول ممکن نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی حقوق کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورم پر آواز بلند کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے رہنما اپنے حقوق کے لئے کسی سے ملنے کا گوارا تک نہیں کرتا اور نہ اقوام متحدہ کو خط لکھنے کی زحمت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کوآئینی حقوق بارے مسلم لیگ کے دور میں ہی خوشخبری ملے گی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s