آل بلتستان پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس حقوق کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے کا اعلان

14012600_1795302934040820_1022232120_o

سکردو ( رجب علی قمر ) آل بلتستان پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس حقوق کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے کا اعلان جلد لائحہ عمل طے کیا جائے گا سکردو میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائے گئے آل بلتستان پارٹیز ایکشن کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف،مجلس وحدت المسلمین ،اسلامی تحریک ،پاکستان عوامی تحریک ،پاکستان مسلم لیگ ق ، بلتستان یوتھ الائنس ،سول سوسائٹی سکردو ،ڈسٹرکٹ بار کونسل سکردو اخوند محمد علی ایڈوکیٹ و تمام سیاسی و دیگر جماعتوں کے عہداداروں نے شرکت کیں اس موقع پر تمام پارٹی عہدہداروں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے کسی منظم تحریک چلائی جائیں گے جس میں سی پیک میں گلگت بلتستان کا حصہ ،گلگت سکردو روڈ ،آئینی حقوق ،شتونگ نالہ پراجیکٹ ،گندم سبسڈی میں کمی اور بلتستان یونیورسٹی کا مسلہ عوامی طاقت کے زریعے اُٹھایا جائے گا اس سلسلے میں باقاعدہ عوامی مہم چلائی جائے گی جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے امام جماعت اور آئمہ جمعہ کو عوام میں حقوق کے لئے بیدار کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل بلتستان ایکشن کمیٹی ہر قومی ایشوزکے حل کے لئے عالمی سطح پر آواز اُٹھائی جائے گی سی پیک کے ایشوز پر چینی حکام سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کی تعین کے لئے اقوام متحدہ میں بھی اپنا موقف پیش کریں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل بلتستان ایکشن کمیٹی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ ز پر بھر پور ساتھ دے گی اور وفاقی و صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے آل بلتستان ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ حقوق کے لئے احتجاجی دھرنے ،ہڑتال اور لانگ مارچ کئے جاسکتے ہیں جو کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماﺅں سے ملکر اتفاقیہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اجلاس میں حالیہ دنوں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے گئے کامیاب ہڑتال کی پھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ گلگت بلتستان بھر میں ہڑتال کے بعد حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہیے تھی لیکن حکومت نے ایک بار بھی سوچنا گوارا نہیں کیا گیا ہے آئندہ آنے والے مطالبات اور اہم قومی ایشوز حل نہ ہونے کی صور ت میں حکومت کو سخت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اجلاس میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل محمد علی دلشاد ،اسلامی تحریک کے رہنما غلام شہزاد آغا اور سید باقر الحسینی ،پیپلز پارٹی کے محمد بشیر ،مجلس وحدت المسلمین کے سید علی رضوی اور فدا علی ،پاکستان مسلم لیگ ق کے وزیر محمد اسحاق ،جیمز اینڈ منرلز بلتستان کے صدر محمد نذیر ، بلتستان یوتھ الائنس کے علی شفا ،سول سوسائٹی سکردو کے نجف علی نے شرکت کیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s