غذر میں ایک اورموٹرسائیکل حادثے کا شکار، دو افراد زخمی

accident-graphic-Medium

گلگت(نعیم انور) چٹورکھنڈ میں تیز رفتار موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ،حا دثہ کے نتیجے میں کوچدہ گاوں کے رہائشی نیت ولی شاہ اور مظفر علی زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو چٹورکھنڈ سول ہسپتال میں ابتدائی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال چٹورکھنڈ کی ایمبولنس پر فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت پہنچا دیا گیا ،جہاں انکی طبعی امدا د جاری ہے ۔ہسپتال زرائع کے مطابق نیت ولی شاہ نامی زخمی نوجوان کو سر پر چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث انکی حالت تشویش ناک ہے تا ہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی صحت کے بارے میں حتمی رائے سٹی سکین کے بعد دی جائیگی جبکہ مظفر علی کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں نوجوان منگل کے صبح موٹر سائکل پر کوچدہ گاوں سے گاہکوچ جا رہے تھے کہ اچانک برگل کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s