گلگت بلتستان میں میڈیکل، ایگریکلچر اور انجینئرنگ یو نیورسٹی کا قیام عمل میں لا یا جائے : مقررین

MEdical uni and engerning.jpg

گلگت ( پ ر ) جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اما میہ ایجو کیشن کو نسل کا ایک اہم پروگرام گلگت میں منعقد ہوا جس میں اکابرین اور اسا تذہ نے شر کت کی ۔ اجلاس میں ملک کی سلا متی ، استحکام اور ترقی کے لیے وحدت پہ زور دیا گیا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے مثبت عزم کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے حا جی دلدار نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے عظیم قر با نیاں دیکر اس خطہ ارض کو ڈوگرہ راج سے آزاد کے مملکت خداد اد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ۔ 70سال میں اس علاقے کو آئینی حیثیت کا تعین نہ کر نے سے عوام میں بے چینی پائی جا تی ہے ۔ موجودہ حکومت اپنا وعدہ پورا کر ے اور گلگت بلتستان کو پانچواں آئینی صو بہ بنا ئے ۔ اس مو قع پر سما جی کارکن محمد طاہر نے کہا کہ تعلیم کا فقدان ہمارے معاشرے کے زوال کا سبب ہے ہمارے تعلمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ طلبا ءکو اس ملک کے حصول کے لیے ہمارے آبا و اجداد کے کارناموں کا ذکر کریں اور ملکی سطح پر ہمارے ہمارے ہیروز جناب کر نل حسن خان ، بابر کان کا ذکر ہو نا چا ہیئے ۔ ندیم عباس نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے لیئے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح برابری کا درجہ دیا جائے اور گلگت بلتستان میں میڈیکل ، ایگریکلچر، انجینئرنگ یو نیورسٹی کا قیام عمل میں لا یا جائے ۔ اجلاس کے آخر میں جشن آزا دی کا کیک بھی کا ٹا گیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s