گلگت بلتستان کو راہداری کے فوائد سے محروم کیا گیا تو حفیظ الرحمن غدار وطن کہلائے گا. ساجدہ صداقت

923448-PPP-1437424800-681-640x480

استور(ابرار رجب علی) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ساجدہ صداقت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی پیک کے حوالے سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی کے ارکان کی گلگت بلتستان کے دورے پر صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد ایڈوکیٹ نے عوام کی نمائندہ ہونے کا ثبوت کر دیا کہ گلگت بلتستان کے لئے پیپلز پارٹی ہی سب سے زیادہ مخلص ہے۔ساجدہ صداقت کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے راہداری منصوبے میں نظر انداز کئے جانے پر کوئی مضبوط موقف دکھائی نہیں دیا اور عوامی نمائندگی ہوتی ہوئی نظر نہیں آئی۔ قومی حقوق پر سمجھوتہ اور خاموشی اختیار کرنے والے گلگت بلتستان کے عوام کے قاتلوں کو عنقریب عوام گلگت بلتستان نام تک لینا تصور نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ حکومتی اوراپوزیشن کو قومی اور گلگت بلتستان کے حقوق پر ہم آواز ہونا چاہیے۔ کیونکہ مفادات سب کے مشترک ہیں۔ اگر سارے فوائد پنجاب کو ہی دئے جائیں تو حفیظ الرحمن کو کیا فائدہ حاصل ہوگا۔ گلگت بلتستان کو راہداری کے فوائد سے محروم کیا گیا تو حفیظ الرحمن اور انکی جماعت کو غدار وطن کہنا غلط نہیں ہو گا۔ اور موجودہ وزیراعلیٰ اور اس کی پارٹی اس دھرتی کے میر جعفر کا کلنگ آپنے ماتھے پر سجائیے پھرتے رہینگے۔امجد ایڈوکیٹ صوبائی صدر پیپلز پیپلز پارٹی گلگت بلتستان داد کے مستحق ہیں۔ عوام کی بھرپور نمائندگی کی اور راہداری کے حوالے سے مشاورت کے لئے پاکستان سے آنے والی کمیٹی کو بتا دیا کہ ہم کوئی مزارعے نہیں ہیں کہ ہماری زمینیں مالک ہم سے آٹھا لے۔ ہم مالک ہیں۔ ہم راہداری کا اہم فریق ہیں۔ چائنا سے ہمسائیگی پاکستان کی ہماری وجہ سے ہے۔ ہمیں نظرانداز کرنا پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے۔اس جی حضوری اور خوشامدی کلچر میں آپ نے وفاقی جماعت کے نمائندہ ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے سینٹر تاج حیدر کو بھی کھری سنا دی اورعوام کی نمائندگی بھر پور طریقے سے نبھائی وطن کو ایسے بیٹوں پر فخر ہے اور پیپلز پارٹی کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s