عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے اخون بائی امیدوار نامزد

AWP Candiate Akhon Bai

ہنزہ (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ نے ضمنی الیکشن ہنزہ حلقہ 6 کےلئے اخون بائی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اخون بائی ۱۹۹۰کی دہائی میں پروگرویسو سیاست سے وابسطہ رہا ہے۔ وہ کراچی یونیورسٹی سے بین الاقوامی سیاسیات میں ایم اے کرنے کے بعد مختلف تعلیمی اداروں مِیں تدریس کے فرائض انجام دیتا رہا۔ گزشتہ انتخابات میں کامریڈ باباجان کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے منع کرنے پردرس و تدریس کے عمل سے علیحیدگی اختیار کی اورعملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔
کامریڈ اخون بائی کا تعلق گوجال سے ہے۔ پہلی بار ہنزہ کے سیاست میں عوامی ورکرز پارٹی نے انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کو عزت بخشنا شروع کیا ہے۔ اس سے پہلے عوامی ورکرز پارٹی کے کامریڈ باباجان کو الیکشن میں لایا گیا تھا اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہونے کاعملی ثبوت پیش کیا۔ باباجان کے الیکشن کمپین میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور حکمران بابا جان کی بڑھتی مقبولیت سے پریشان ہوگئے تھے۔ باباجان کو الیکشن کےلئے نااہل قرار دینے کے بعد لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ عوامی ورکرزپارٹی اس الیکشن میں حصہ نہیں لے گی مگر اخون بائی کو میروں اور وزیروں کے مقابلہ میں لا کر عوامی ورکرز پارٹی نے محنت کشوں اور نچلے طبقہ کی حقیقی جماعت ہونے کے عملی مظاہرہ کیا۔
جیل میں قید عوامی ورکرز پارٹی کے انقلابی رہنما باباجان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد جاری وساری رہے گی اور ان میروں، وزیروں اور وقت کے یزیذ حکومت کے مقابلہ میں ایک عام اور غریب سیاسی ورکر کو لیکر عوامی ورکرز پارٹی میدان میں آئی ہے اگر عوام اور نوجوانوں نے گزشتہ سال کی طرح ہمارے ساتھ تعاون کیا تو ہنزہ سے پیسے، برادری، نسلی، لسانی اوردوسروں سے تعصب کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرینگے۔
کامریڈ باباجان نے اخون بائی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں اخون بائی کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s