گلگت شہر میں المناک واقعہ ،امین کالونی جٹیال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جان بحق

GILGIT KILLING

گلگت(نعیم انور) گلگت شہر میں المناک واقعہ ،امین کالونی جٹیال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چٹور کھنڈ اشکومن سے تعلق رکھنے والی خاتون حال مقیم جٹیال گلگت (سید اکرام علی شاہ )کی اہلیہ جان بحق ہو گئی ،
ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ الصبح عباد ت بندگی کیلئے گھر سے چند گز کے فاصلہ پر واقع جماعت خانہ جا رہی تھی کہ امین کا لونی جماعت خانہ کی گلی میں نا معلوم افراد نے پستول سے ان پر فائرنگ کھول دی اور خاتون کو زخمی کرنے کے بعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے با آسانی فرار ہو گئے،فائرنگ کی آواز سن کر اہل محالہ موقع پر پہنچ گئے اور تڑپتی زخمی خاتون کو آغاخان ہیلتھ سنٹر پہنچا دیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جٹیال تھانہ کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ جٹیال میں قتل کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا جنھیں بعد ازاں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں جٹیال قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔تدفین کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے معروف سکالر فدا علی ایثار نے بے گناہ خاتون کے قتل کے واقعہ کو بزدلانہ اور شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعہ کیخلاف گلگت بلتستان کی اسماعیلی کمیونٹی احتجاج کا پورا حق رکھتی ہے مگر پرنس کریم آغاخان کے واضح فرامین اور انکی رہنمائی کی پیروئی کرتے ہوئے ہم نے آج پر امن رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم قانون کا احترام کرتے ہیں مگر صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے بے گناہ خاتون کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انھیں نشان عبرت بنائیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی کی یا ملزمان کی گرفتاری میں کمزوری کا مظاہرہ کیا گیا تو گلگت بلتستان کے اسماعیلی کمیونٹی اس ظلم کے خلاف اپنی اگلی لائحہ عمل کے اعلان پر مجبور ہو گی ۔انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے مشتعل نوجوانوں کو اپنے جذبات پر قابو پانے اور صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہ چھوڈنے کی ہدایت کر دی ۔جس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں موجود مشتعل افراد پر امن طور پر منتشر ہو گئے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s