ڈیچ ایچ کیو غذرکے لیے ایکسرےٹیکنشن چٹورکھنڈ سول ہسپتال سے منگوئے۔

become-xray-technician-800x800.jpg

چٹورکھنڈ (نعیم انور)محکمہ صحت غذر کے حکام کا عجیب منطق ، چٹورکھنڈ سول ہسپتال کا اکلوتہ ایکسرے ٹیکنشن کوڈیچ ایچ کیو حاضر کر دیا ،چٹورکھنڈ ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیش نہ ہو نے کے باعث مریض رل گئے ،عوام کا ایکسرے ٹیکنشن کی واپسی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق دس بیڈ سول ہسپتال کا اکلوتہ ایکسرے ٹیکنشن کو محکمہ صحت غذر کے حکام نے غیر ضروری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ پہنچا دیا جہاں پہلے سے تین ایکسرے ٹیکنشن موجود ہیں جبکہ چٹورکھنڈ ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنشن نہ ہو نے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہسپتال میں موجود ایکسرے مشین بیکار پڑا ہے ۔محکمہ صحت غذر کے حکام کی اشکومن کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کے باعث عوام اشکومن میں غم و غصہ اور بے چینی پائی جارہی ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ ہر محکمہ میں جب بھی کوئی تبدلی مقصود ہو تو اشکومن کے عوام کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے ۔عوام اشکومن نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے ایکسرے ٹیکنیشن کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئیندہ ا متیازی سلوک ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s