گلگت بلتستان کا بیٹا علومی کریم شاہین نے دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ میں بھارتی سورما کو شکست دی

572328-allomi-1470075265-621-640x480 (1).jpg

گلگت(ارسلان علی)دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی سورما کو شکست دینے والے پاکستانی اسٹار علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان کے دور آفتادہ گاوں وادی شمشال گوجال ضلع ہنزہ سے ہے ۔ علومی کریم شاہین نے ایونٹ میں مسلسل 4 برسوں سے ناقابل شکست بھارت کے یدوندر سنگھ کو شکست دی ۔ علومی کریم کا پاکستان پہنچنے پر مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حریف کو ہرانے کا یقین تھا اور اپنی جیت کشمیر کے نام کرتا ہوں جب کہ ہمیں آج تک کسی نے سپورٹ نہیں کیا، ہم رمضان میں روزہ کھول کر سحری تک ٹریننگ کرتے تھے۔ ایونٹ میں کامیابی اللہ کی مہربانی یہ سب ان کے والدین کی دعا کا نتیجہ ہے جب کہ ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں۔واضح رہے 25 سالہ علومی کریم شاہین ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں جب کہ ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔علوی کریم کی اس شاندر کامیابی پر گلگت بلتستان کے عوام کا سر فخر سے بلند ہو ا ہے اور عوامی حلقوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے سپورٹ کیا جائے اور اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s