پی ڈبلیو ڈی غذر کا ایک اور کارنامہ

PWD GHIZER.jpg

چٹورکھنڈ (نعیم انور)پی ڈبلیو ڈی غذر کا ایک اور کارنامہ ،آٹھائیس لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ ہاسس پل تعمیر کے ایک ہفتے بعد جواب دے گیا،پل کا سائیڈ دیوار ناقص تعمیر ہونے کے باعث آلو سے بھر اٹریک حادثہ کا شکار ،ڈرئیور معجزانہ طور پر بچ گیا ،غریب بیوپاری کا لاکھوں کا نقصان۔
تفصیلات کے مطابق آٹھائیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ہاسس پل تعمیر کے صرف ایک ہفتے بعد اپنے انجام کو پہنچ گیا ،متعلقہ ٹھیکدار اور محکمہ کی ملی بھگت سے پل ناقص تعمیر کر دیا گیا ،پل کے تعمیر کے صرف ایک ہفتے بعد ہی آلو سے بھرا ٹریک سائیڈ دیوار ٹوٹنے کے باعث حادثہ کا شکار ہوا ۔حادثہ میں ٹریک ڈرئیوار اور اسکا ایک ساتھی معمولی زخمی ہوئے جبکہ آلو کے بیوپاری کو حادثے کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑا،مذکورہ پل کی ناقص تعمیر اور محکمہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثہ کے بعد عوام میں گہری تشویش پائی جارہی ہے اور محکمہ پی ڈبلیوڈی غذر کی کارکردگی پر شدید تحفظا ت کا اظہار کیا گیاہے ۔عوام اشکومن نے وزیر تعمیرات اور سیکرٹری ورکس سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث آفسران کے خلاف محکمانہ کا روائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل غٹولتی اشکومن میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور سمیت دریائے برد ہوا تھا جس کی انکوائری رپورٹ تاحال منظر عام پر نہ آسکی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s