تحریک انصاف کے ریلی میں گلگت بلتستان سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو شرکت کرنے کی ہدایت

IMRAN Khan Meet With Fatha ullah PIC (1)گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئر مین عمران خان کی آچانک گلگت آمد ،ڈپٹی آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان سے گلگت آئیر پورٹ پرایک گھنٹے تک ملاقات کی ۔فتح اللہ سے ملاقات کے موقع پر گلگت بلتستان کے سیاسی صورت حال اور پارٹی اموز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف بھر پور مزاہمت کرنے کے لئے احکامات جاری کئے اور 7اگست کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب نکالی جانے والی تحریک انصاف کے ریلی میں گلگت بلتستان سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو شرکت کرنے کی ہدایت بھی جاری کئے ۔اس موقع پر عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا۔ ذرایعے کے مطابق عمران خان فتح اللہ خان سے خصوصی طور پر ملنے کے لئے گلگت آئے تھے جہاں پہ انہوں نے گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کیا کیوں کہ وہ پارٹی کی باقی قیادت سے سکردو میں ملر کر آئے تھے،یاد رہے ان کی ہیلی ری فیولنگ کے لئے اسلام آباد سے بلتستان جاتے ہوئے جگلوٹ میں اتارا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز بلتستان سے اسلام آباد جاتے ہوئے جگلوٹ میںری فیولنگ کے لئے نہیں اتاری گیابلکہ گلگت آئرپورٹ پر آتاری گی جہاں پر عمران خان اورڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان کی ملاقات ہوئی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s