پیپلز پارٹی استور کی صدارت عبدالحمید خان کو دینے کی افواہیں پرپارٹی میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑنے کا خدشہ

923448-PPP-1437424800-681-640x480.jpg

پیپلز پارٹی استورکی ضلعی کابینہ کی تشکیل نو اور صدارت کی دوڑ کی نامزدگی پر پارٹی میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑنے کا خدشہ ۔زرائع سے معلوم ہو اہے کہ ضلع استور پیپلز پارٹی کی مرکزی کابینہ سے کئی بڑے بڑے جیالے پارٹی قیادت کے متوقعہ فیصلوں کے خلاف اپنی کئی سالہ پارٹی وفاداری بدلنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس کی اہم وجہ سابق ممبر اسمبلی عبدالحمید خان جو آئے روز پارٹیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں کو صدارت دینے کی افواہیں سمیت پرانے اور حقیقی جیالوں کو نظر انداز کرنے اور دیوار سے لگانے کی پالیسی کی وجہ سے پارٹی سے اہم جیالے پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں جانے لگے ہیں۔جبکہ صدارت کی دوڑ میں پارٹی کے کئی پرانے اور جیدہ جیالے شامل ہیں جنہیں نظر انداز کر کے کسی ایسی شخصیت کو پارٹی صدر بنائے جانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جس کی پارٹی کے لئے ایک سوئی برابر بھی خدمات نہیں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی استور کو ختم کرنے کی جو سازش کی جارہی ہے پارٹی کے اعلیٰ اعہددار جانچیں تاکہ پارٹی کے حقیقی جیالے مجبور ہو کر پارٹی سے دوری اختیار نہ کریں۔اوراگر پارٹی صدارت اور دیگر اعہدے سوچ سمجھ کر نہ دئے گئے تو پارٹی کا جنازہ نکل جائے گا۔ جبکہ کئی جیالوں کو ابھی سے ہی دیگر پارٹیوں سے آفرز آنے لگی ہے۔جبکہ حقیقی جیالے کہتے ہیں کہ اگر پارٹی صدارت موصوف عبدالحمید خان کو دی گئی تو پارٹی ٹکڑے ہو جائے گی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی بھی ان جماعتوں کی طر ح کا رویہ اختیار کرتی ہے جنہوں نے اپنے حقیقی جیالوں کو نطر انداز کر کے مطلب پرستوں کو موقعہ دیا اور وقت آنے پر ان موقعہ پرستوں نے ایسی کئی پارٹیویں کو خیر آباد کہا اور ایک اور پارٹی کا انتخاب کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s