ایس ایس جی کیپٹن قیوم خان جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید

Captain Qayyum Khan (5 Commandos)

   گلگت (خبرنگارخصوصی) ایس ایس جی کیپٹن قیوم خان جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔شہید کیپٹن ری ہیبلیٹیشن آپریشن میں مصروف عمل تھے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن قیوم ایک آپریشن کے بعد اپنی چھونی کے مین گیٹ پر پہنچے تھے کہ ایک دہشتگر نے ان کو نشانہ بنایاجس کے باعث وہ شہید ہوگئے۔ شہید کیپٹن کا تعلق دنیور سے تھا اور انہوں نے 2009 میں بطور کیڈٹ آفیسر پاکستان آرمی جوائن کیا تھا۔ شہید کیپٹن کو فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا۔ شہید کیپٹن کی قبر پر صدر پاکستان ممنون حسین اور آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کے چادر چڑھائے گئے۔ شہید کی نماز جنازہ میں آرمی آفیسران کے علاوہ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید کیپٹن اکلوتا بیٹا تھا۔ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے چچا اور ڈبلیو ڈبلیو ایف گلگت بلتستان کے انچارج بابر خان نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا سانحہ ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بیٹے نے وطن عزیز کے لئے اپنی جان نچھا ور کردی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ہمارا اکلوتا بیٹا تھا لیکن وطن عزیز کے لئے اس کی قربانی پر ہمیں فخر ہے۔ 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s