جگلوٹ سے پی ایس او آئل ڈپو کوکسی اورجگہ منتقل کرنے کی سازش

logo.png

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ایک مخصوص گروہ کے ایما پرجگلوٹ سے پی ایس او آئل ڈپو کوکسی اورجگہ منتقل کرنے کی سازش کر رہے ہیں جگلوٹ کے عوام ان کی ساشوں کو ناکام بنا دیںگے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جگلوٹ میں گزشتہ چھتیس سالوںسے آئل ڈپو قائم ہے جہاں سے پورے گلگت بلتستان کو تیل کی فراہمی کی جا رہی ہے جبکہ پاک فوج کو بھی یہی سے تیل کی ترسیل ہوتی ہے مگر گزشتہ کئی مہینوںسے ایک مخصوص گروپ اس ڈپو کے خلاف سازشوںمیں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوںسے آئل ڈپو کے خلاف بیانات دلائے جا رہے ہیں ان کی ایک انچ کی زمین بھی اس مقام پر موجود نہیں جبکہ جن لوگوںکی جائیدادیں وہاں موجود ہیں ان کو اس ڈپو سے کوئی پریشانی نہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ایس او آئل ڈپو سے جگلوٹ کو کوئی خطرہ نہیں اور گزشتہ چھتیس سالوںسے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کہ جس کو بنیاد بنایا جا سکے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے علاقہ دشمن ہے انہوںنے کہا کہ پی ایس او آئل ڈپو کے خلاف بیانات دینے والوںکی کوئی حیثیت نہیں اور وہ دس بندے بھی اکھٹے نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں آئل ڈپوز آبادی کے درمیان شہروںمیں قائم ہے ۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کی آبادی اور ٹرانسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے اس لےے اس ڈپو کو مذید توسیع دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ایس او آئل ڈپو کے خلاف ساشیں جاری رہی تو خاموش نہیں رہیں گے اور جگلوٹ کے عوام کو لے کر اس قومی اثاثے کی حفاظت کریںگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s