مسلم لیگ کی کاروباری حکومت میں ذاتی مفادات کی خاطر عوام کا گلہ گھونٹے ہوئے ترقیاتی سکیمیں روکی گئی ہیں۔

PPP-PML-N.jpg

گلگت (پ۔ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما سابق پارلیمانی سکریکٹری قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ایوب شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ ہمارے دور کے تمام تر ترقیاتی سکیمیں روک دی گئی ہیں۔ مسلم لیگ کی حکومت جھوٹے دعوﺅں کے ساتھ انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے۔ ہمارے دور میں ضلع غذر حلقہ تین میں 14کروڑ کی ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی تھی جو کہ مسلم لیگ کی کاروباری حکومت نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کا گلہ گھونٹے ہوئے ترقیاتی سکیمیں روکی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ اس سے بات واضع ہوتی ہے کہ مسلم لیگ کی صوبائی حکومت عوامی سیاست کے بجائے سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے اور ضلع غذر کے عوام کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل کھیل رہی ہے۔ ضلع غذر کے غیور عوام اپنے ساتھ ہونے والے ذیادتیوں کے خلاف بہت جلد سیلفی گروپ کا پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر احتصاب کرے گی اور تمام تر اخباری دعوﺅں کو مسترد کرے گی۔ 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s