جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ زلزلہ متاثرین کو چند کلو دال اور پھٹے ہوئے خیموں کو متاثرین میں تقسیم کرکے ٹوپی ڈرامے کررہے

Nagar .jpg

گلگت(نمائندہ خصوصی)میاچھر نگر کے معروف سماجی و سیاسی رہنمانائبر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ چھ سال تک منظر نامے سے غائب رہنے کے بعد زلزلہ متاثرین کے چند کلو دال اور پھٹے ہوئے خیموں کو متاثرین میاچھر میں تقسیم کرکے ٹوپی ڈرامے کررہے ہیں جبکہ درجنوں گھرانوں کے متاثرین گزشتہ پانچ سال سے سرکاری اداروں کے دروازوں پر خود تھے ۔مگر تاحال ان کو مستقل آشینا اور ان کے املاک کی معاوضہ جات دینے میں این ڈی ایم اے بری طرح ناکام ہوگئیں ہیں اور حالیہ چند دنوں سے میاچھر کے متاثرین کے نام پر بیانات اور علاقے کی دورے سے کوئی امید نہیں کیونکہ متعلقہ ادارہ ماضی میں بھی صرف ہوائی اعلانات کرکے بعد میں متاثرین کو یکسر نظر انداز کرچکی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین تاحال اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور پانچ درجن سے زائد گھرانے میں دراڑیں پڑے اور متاثرین کی سکون گزشتہ کئی سالوں سے تباہ ہیں ۔لہٰذا وزیراعلیٰ چیف سکریٹری و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لےکر متاثرین میاچھر کےلئے ٹھوس اور ہنگامی بنےادوں پر بحالی کےلئے اقدامات اٹھائے تاکہ متاثرین کی بروقت بحالی اور ان کو ضروری سہولیات میسر ہوسکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s