عدالت کی طرف سے جی بی کونسل انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بعد جی بی کونسل کے منتخب نمائندے نااہل ہو گئے

 908055-GBAssemblyPHOTOFILE-1434999992-639-640x480گلگت (نعیم انور ) الیکشن ٹربیونل نے گلگت بلتستان کونسل انتخابات کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ قرار دیکر کالعدم قرار دے دیا،عدالت کی طرف سے جی بی کونسل انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بعد جی بی کونسل کے منتخب نمائندے نااہل ہو گئے ،تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کا امکان ،عدالتی فیصلہ نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دیا ۔؂تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات منعقد ہوئے تھے جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے چھ سیاسی قد آور شخصیات اپنی دولت اور اسرو سوخ کی بنیاد پر جی بی کونسل کے ممبران منتخب قرار پائے تھے ۔سیاسی مخالفین نے منتخب ممبران پر کروڈوں روپے خرچ کر کے ووٹ خریدنے کا الزام بھی لگایا تھا ۔بعدازاں علی حیدر نامی امیدوار نے جی بی کونسل الیکشن کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ جی بی حکومت نے الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد قوانین میں ترامیم کر کے ہینڈ شو کے زریعے انتخابات کروا یا ہے جو غیر قانونی ہے جس پر الیکشن ٹربیونل کے سینگل جج محمد عالم نے فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ۔عدالت سے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے بعد جی بی کونسل کے ممبران ناہل ہو گئے ،تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کا امکان ۔عدالتی فیصلہ نے جی بی کی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s