AWP :تحصیل پھنڈر میں پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں

Flag_of_Awami_Workers_party

گلگت(پ۔ر) عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوں عنایت ابدالی،احسان کریم،پیار علی،علی شیر و دیگر نے تحصیل پھنڈر میں پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس اس واقعہ کا نوٹس لیکر پولیس گردی سے شہرویوں کو تحفظ فراہم کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کہ پھنڈر جیسے پرامن علاقے میں پولیس کی جانب سے رات کو شادی کے گھر پہ چھاپہ اور بزرگوں کو ننگی گالیاں دینا اور ذدوکوب کرنا پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ایک گہری سازش ہیں۔پولیس امن پسند شہرویوں کو اشتعال پہ اکسا رہی ہیں۔رات کو بغیر مجسٹریٹ کے گھر پہ چھاپا اور بزرگوں کو گالیاں دینا ہمارے علاقے کے روایات کے توہین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ایس ایچ او کی غلطی سے اس کے پٹائی کو بنیاد بنا کر درجنوں بزرگوں،نوجوانوں اور طالب علموں کو گرفتار کرنا انتظامیہ اورحکومت کے لئے بہت مہنگا پڑاگا۔انہوں نے کہا ہے کہ حالات خراب کرنے اور علاقے کے امن کو تباہ کرنے میں پولیس کے ہاتھ ہیں۔پولیس پھنڈر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تو نہیں کرسکتا مگر پٹاخے پھو ٹنے والے بچوں کے والدین کو جیل پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کو مختلف تھانوں میں سخت قسم کے تشدد کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے تنظیموں سے بھی اس ظالمانہ اقدام کے نوٹس لینے کا مطالبہ کئے ہیں۔انہوں کہا ہے کہ اگر پولیس کے اعلی حکام اس مسلہ کو فوری طور پر حل کرکے گرفتار افراد کو رہا نہیں کئے تو احتجاجی مظاہرے کرنے پہ مجبور ہونگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s