ایم فیل اور پی ایچ ڈی کی پوسٹوں پر میٹرک اور انٹر کے لوگوں کو بھرتی

Flag_of_Pakistan_People's_Part.svg

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ میرٹ کے نام پر بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ہے ،جس ڈیپارٹمنٹ میں DPCہونی ہے وہاں پہلے سے طے شدہ ہے ،کہیں پہ بھی میرٹ نظر نہیں آرہاہے ایم فیل اور پی ایچ ڈی کی پوسٹوں پر میٹر اور انٹر کے لوگوں کو بھرتی کیا جارہاہے ،سروس ٹربیونل میں جتنی تقریاں ہوئی اس میں چیئر مین اور ممبران سمیت حفیظ الرحمن کے لوگوں کو لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا بھرتیوں میں مقامی لوگوں کو شامل نہیں کرنا چاہئے ،مقامی لوگوں کی رشتہ داریوں ہیں وہ آدھا اپنے رشتہ داروں کو اور ادھے وزیراعلیٰ کے بندوں کو لگایا جارتاہے۔ انہوں نے کہا ہم لوکل DPCکو قبول نہیں کرتے ہیں ،آئندہ چیف سیکریٹری غیر جانب دار DPCکے انتظامات کریںاور DPCمیں غیر جانب دار اور غیر مقامی آفیسران کو بٹھایا جائے ۔انہوں نے جمہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں ٹینڈرز صوبائی حکومت کے کی نگرانی میں پول ہورہے ہیں اور جو کہ وزیر اعلیٰ کے مخصوص پارٹنرز میں تقسیم کئے جارہے ہیں ،CMنے گلگت بلتستان کے ہر ضلعے میں اپنے پارٹنرز مقررکئے ہوئے ہیں جن کے پاس انجینئرنگ کونسل کے سرٹیفیکٹس بھی نہیں ہے ،تمام ٹھیکیدار وزیراعلیٰ کو اس کا حصہ پہنچارہے ہیں ۔سعدیہ دانش نے کہا گلگت بلتستان میں جتنی کرپشن ہورہی ہے اس میں تمام اداروے ملوث ہیں،ADPکی تمام سکیمیں اپنے من پسند ٹھیکیداروں مو دی گئی ہیں اور ان سے حصہ وصول کیا جارہاہے ،متعلقہ سیکریٹریز بے بس اور بے اثر ہیںاس کی واضح مثال سکردو چھومک پل کا ٹینڈر 30لاکھ روپے لے کر40کروڑ کی سکیم سرکاری نگرانی میں پول کیا گیا ہے اور دیگر ٹینڈرز بھی وزیر اعلیٰ کے پارٹنرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا گزشتہ روز 56ٹینڈرزن لیگ کے ورکروں میں تقسیم کئے جس ٹھیکیدار نے پول کا حصہ بنے سے انکار کر کے مقابلہ کرنا چاہتا تھا اس کو بلیک لسٹ کیا جاتاہے تاکہ اپنے پارٹنرز کو نوازنے کا موقع ملے ۔صوبائی ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا پیپلزپارٹی کے دور میں PSDPکے پراجیکٹس جو منظور ہوئے تھے ان منصوبوں کو منسوخ کرکے وہ بجٹ اورنج ٹرین کے لئے ٹرانسفر کیا گیا ہے اور گلگت بلتستان کے بجٹ کو پنجاب میں لگایا جارہاہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s