کے این ایم کی جانب سےگلگت بلتستان میں گندم کی سپلائی بذریعہ نیٹکوکرانے کا مطالبہ

11118503_488074834688228_3303759234910797558_n

گلگت(پ ر)قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئر مین محمد جاوید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو گندم سپلائی کا کوٹہ پرائیوٹ فرم یا ٹھیکیداروں کو دینے کے بجائے نیٹکو کو ہی دیا جائے ،کیوں کہ ناردرن ایریاز ٹراسپورٹ کارپوریشن (NATCO) گلگت بلتستا ن کا قومی اثاثہ ہے جو ہر حالت میں گلگت بلتستان کے کونے کونے تک گندم کی سپلائی برقررار رکھتاہے ،جبکہ پرائیوٹ فارمز یا ٹھیکیدارچھوٹے سے چھوٹے قدرتی آفت کے دوران گندم کی ترسیل بند کرکے بھاگ جاتے ہیں ۔انہوں نے منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ ٹھیکیداروں یا فارمز کو سپلائی کا ٹھیکے دینے سے ایک تو وقت پر گندم کی ترسیل نہیں ہونا تو دوسری جانب راستے میں گندم کی بوریاں غائب ہونا معمول بن جاتاہے اور بے انتہاءکرپشن اور بلیک میں فروخت کی جاتی ہے جس کی مثالیں گزشتہ چند سالوں میں سامنے آچکی ہیں۔۔ انہوں نے کہا نیٹکو کو گندم کی سپلائی دینے سے پوری گلگت بلتستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے چونکہ نیٹکو میں GBکے ہزاروں نوجوان ملازمت سے وابستہ ہیں جس سے غریب لوگوں کے چولہے جلتے ہیں اور جبکہ پرائیوٹ کمپنیوں یا ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے سے صرف ایک فرد واحد کو فائدہ پہنچتا ہے ۔ان کا کہنا تھا جب بھی گلگت بلتستان میں کوئی بھی قدرتی آفت رونما ہوجائے تو نیٹکو ہی گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں تک گندم کی سپلائی جاری رکھتا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s