اسسٹنٹ کمشنر چلاس اپنے”حد” میں رہیں، تحریک انصاف

Pakistan-Tehreek-e-Insaf-PTI-Official-Logo.png

گلگت( پ ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس اپنے آپ کو ڈسڑکٹ چلاس کا ڈون بنانے کی کوشش نہ کرے، قانون اور ضابطہ میں رہ کر اداروں اور انتظامیہ کو چلایا جائے ۔اے سی چلاس کا یہ رویہ درست نہیں ہے کہ ایکسیئن بی اینڈ آر کے ساتھ گریڈ ایک کے ملازم کی طر ح کا سلوک روا رکھیں اور خود کو نیک اور ایماندار سمجھے دوسروں کو چور اور ڈاکھوسمجھے۔ منگل کے روز انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر 17گریڈ کا ملازم ہوتا ہے جبکہ ایکسئین 18گریڈ کا اور تمام آفیسران عوام کی خدمت کے لِے ہوتے ہیں اور وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا اے سی خود کو مقدس گائے سمجھ رہا ہے جو کہ علاقے کے عوام کے لئے نقصان دہ ہے۔ اداروں کی اس نورا کشتی سے ترقی کا عمل رک سکتا ہے۔ ہر ملازم کو اپنے حد میں رہ کر عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان اس قسم کے معاملات پر ہر وقت نظر رکھتی ہے جہاں عوام کے معاملات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے یا عوام کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s