وزیر اعظم نوازشریف جھوٹے اعلانات کرکے گورنر کے بیٹے سلیم کی الیکشن کمپئین چلانے آرہے ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ

PPPP CABNAT AGLAS PIC

گلگت( خبرنگارخصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستاب کے صوبائی صدر  نے کہا ہے کہ 19مئی کو وزیر اعظم نوازشریف کاگلگت بلتستان کا دورہ ہنزہ کے ضمنی الیکشن پر حاوی ہونا ہے ،جھوٹے اعلانات کرکے گورنر کے بیٹے سلیم کی الیکشن کمپئین چلانے آرہے ہیں اور جب گلگت بلتستان بارشوں اور سیلابوں میں ڈوبا ہوا تھا توتب وزیر اعظم کی گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کی نوبت نہیں آئی اور اب ہنزہ میں ضمنی الیکشن کے دن قریب آئے تو وزیر اعظم کا دورہ پری پول ریگنگ میں شمارہ ہوجائےہوتا ہے،انہوں نے کہا جنرل الیکشن 2015ءسے قبل وزیر اعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان کے لئے41ارب روپے کی پرجیکٹس کا اعلان کیا تھا لیکن ایک سال سے زائدارصہ گزرنے کے باوجود GBمیں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے اور جب عطاءآباد کا واقعہ ہوا تھا تو اس وقت نواز شریف نے عطاءآباد کے متاثرین کو 10کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس کا ایک پیسہ بھی ان متاثرین کو نہیں دیا گیا ہے۔میر کے بیٹے سلیم خان سرکاری گارڈ اور سرکاری گاڑی استعما ل کرکے الیکشن کمپیئن چلارہے ہیںاور لوگوں کو حراسا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر سرکاری گارڑ میر کے بیٹے کو دیا جاتا ہے تو باقی تمام امیدوروں کو بھی سرکاری گارڑ دیئے جائے ۔امجد حسین ایڈووکیٹ نے پیر کے روز دانش ہاوس نگرل میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کی ہنزہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اپنے بیٹے کی خود الیکشن کمپیئن چلارہیں ہے اور باقاعدہ طور پر ہنزہ میں برجمان ہو کر ضمنی انتخابات میں حاوی ہونا چاہتے ہیںاور چیف الیکشن کمشنر ہنزہ میں ہونے کی باوجود اس پر نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت سکردو روڑ کا افتتاح کرنے کے بعد اس کو کہیں بار ملتوی اور ابھی تک کام شروع نہیں ہونا ن لیگ کی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے منہ پر تمانچہ کے مترادف ہے اور سی پیک کے نام پر گلگت بلتستان کے عوامی ملکتی 46ارب کے زمینوں کو لوگوں سے زبردستی اٹھایا جارہاہے ۔امجد حسین نے کہا کہ سی پیک کے افتتاحی تقریب کے موقع پر سابقہ سپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ نے اپنے علاقے کی بہتر انداز میںنمائندگی اور ترجمانی کی ہے اور آئندہ بھی ایسے لوگوں کو گلگت بلتستان اسمبلی میں ہونا لازمی ہے تاکہ علاقے کی بہتر انداز میں نمائندگی ہو ۔صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد ،جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل ،نائب صدر ظفر اقبال اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش شریک تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف کے 19مئی کو دورے کے موقع پر بھر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s