پاکستان عوامی انقلاب پارٹی خنجراب تا گوادراور خیبر تا کراچی تک عوام کے دلوں پر حکمرانی کرے گی۔صفدر خان

AIQ prt

کراچی (پ ر) پاکستان عوامی انقلاب پارٹی خنجراب تا گوادراور خیبر تا کراچی تک عوام کے دلوں پر حکمرانی کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی انقلاب پارٹی کے چیئرمین صفدر خان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنے پریس کانفریس کے دوران نئی پارٹی کے نام پاکستان عوامی انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ میں عوامی پارٹی میں دو سال بحثیت صوبائی صدر گلگت بلتستان کام پوری دیانت اور لگن کے ساتھ صوبے کے تمام اضلاع اور گاؤں سظح پر تنظیم سازی کی لیکن بد قسمتی سے پارٹی چیئر مین اور ایگزیگٹیوممبران نے گلگت بلتستان سمیت پورے ملکی سطح پر کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا گیا اور عوامی مسائل کو نظرانداز کیا گیا یہاں تک کہ دعوت دینے پر بھی سیلاب ذدگان اور زلزلہ متاثرین سے ملنے نہیں آئے اور ہر وقت جھوٹے دلاسے دیتے رہے یہی وجہ تھی کہ پارٹی میں رہ کر قوم او ر اپنے آپ کو دھوکا دینا مناسب نہیں سمجھا اور اس پارٹی سے صوبائی صدر سمیت بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا۔انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کی مظلوم عوام کی مفاد میں ایک سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کی گئی جو کہ وفاق کی علامت ہو اور جس طرح سے دریائے سند ھ کوہ ہمالیہ ،کوہ قراقرم ۔کوہ پامیر اور کوہ ہندو کش سے نکل کر تمام صوبوں کو سیراب کرتا ہو بحیرہ عرب میں مل جاتا ہے۔اسی طرح ایک سیاسی تحریک بھی وجود میں ائے جو خنجرب تا گوادراور خیبر تا کراچی تک عوام کے دلوں پر حکمرانی کرے ۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرے اور وطن عزیز کے 20کروڈعوام کو یک جان بنائے اسی مقصد کے لئے میڈیا کے توسط سے آج میں ’’پاکستان عوامی انقلاب ‘‘پارٹی کا اعلان کرتا ہوں اور انشاء اللہ بہت جلد عوامی انقلاب پارٹی گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کی آواز بنے گی۔صفدر خان نے کہا کہ ہماری تحریک کا بنیادی مقصد تعلیم،روزگاراور اختیار ہے جوکہ ہربندے کی بنیادی ضرورت ہے اس مقصد کو تکمیل کے لئے میں اور میرے ساتھی دن رات کام کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک دفعہ ہمیں مواقع دیں تاکہ ہم عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کرینگے،انہوں نے مذید کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی شروع ہے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں اور بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت گاؤں گاؤں میں بھی جاینگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s