شاہ سلیم نے ہنزہ کے باشعور عوام کی توہین کی ہے : کے این ایم

11118503_488074834688228_3303759234910797558_n

گلگت( پ ر ) قراقرم نیشنل مومنٹ کے مرکزی رہنماءشیر زمان دامنوں نے کہا ہے کہ سلیم خان نے پاکستان کے وزیر اعظم کے توقعات پر پورا اتر نے کی حلف لے کر ہنزہ کے باشعور اور غیور قوم کی توہین کی ہے ،ان کو چاہئے کہ نواز شریف کے توقعات پر پورے اترنے کے بجائے ہنزہ کے عوام کے توقعات پر پورا اترے ۔انہوں نے اتوار کے روز اپنے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدور سلیم خان اپنے ننیالی ماموں نواز شریف کو خوش کروانے کے لئے پوری ہنزہ کے عوام کے ضمیرسے کھلنے کی کوشش کررہاہے جو کہ ہنزہ کے غیرات دار قوم کی سخت تزلیل ہے ،اگر انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو خون کے آخری قطرے تک سلیم کے اور ان کے ہواریوں کے خلاف جد و جہد کرینگے ۔انہوں نے کہا سلیم خان الیکشن جیتنے کے بعد رائیونڈ میں ڈیرے ڈالنگے اور اس حلقے کی پوری اے ڈی پی اپنے شاہ خرچیوں پر لگا دینگے ۔ہنز ہ کے عوام ایسے موسمی پرندھوں کو مسترد کرکے ہر دل عز یز اور غریبوں کے رہنماءاور غیور سپوت کامریڈ باباجان کو جیتوا کر اس سامراجی اور طبقاتی نظام کے خلاف جدو جہد میں اپنا حصہ ڈالینگے اور ان موسمی پرندھوں کو اس حلقہ میں دوبارہ آنے کا موقع ہی نہیں دینگے ۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s