ہنزہ راجگی نظام اور شہنشاہیت کے خلاف لڑیں گے: پی پی پی

Flag_of_Pakistan_People's_Part.svg.png

گلگت( پ ر )پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کی امجد حسین ایڈووکیٹ کے قیادت میں حلقہ 6ہنزہ کا دورہ ،ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی امیدوار وزیر بیگ کی باقائدہ الیکشن کمپئن کا آغاز کردیا ۔اس موقع پر ہنز ہ میں پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سابقہ سپیکر صوبائی اسمبلی وزیر بیگ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کی جانب داری پر شدید رتحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان پہلے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوئے ہیں اور ن لیگ کی صوبائی حکومت باقائدہ الیکشن کمپیئن میں حصہ لے رہی ہے اور اگر اس دفعہ بھی ایسا ہوا تو جس طرح پوری پاکستان میں سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن پہ اعتماد اٹھ چکا تھا اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا اسی طرح اسی ضمنی الیکشن میں بھی وہ ناکام رہے تو ہم چیف الیکشن کمیشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہوگا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے تمام کارکنوں نے چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے فیصلہ کو سراہا اور کہا کہ وزیر بیگ صاف شفاف کردار کے مالک ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے لوگوں اور ہنزہ کے عوام کے حق کی بات کی ہے اور کبھی بھی اصولوں پہ سمجھوتہ نہیں کیا ہے ،ہم ہر صورت میں ہنزہ کے اندر شہنشاہیت اور راجگی نظام کے خلاف اپنے قائد ذولفقار علی بھٹو کے فیصلہ کے مطابق اپنی پارٹی کے لئے آخری دم تک کھڑ ے رہیں گے اور انشاءاللہ جیت عوام کی اور پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s