ن لیگ پیپلز پارٹی پر تنقید کر کے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سعدیہ دانش

11230229_819631218114797_6411583759700871135_n.jpg

گلگت(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے سربراہی میں کامیاب دورے پر صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اس لئے صوبائی حکومت کے تما م وزراءایک ہی زبان بول رہے ہیں۔ ان سب سے پیپلز پارٹی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی اس لئے اپنے حکومتی معاملات پر توجہ دینے کے بجانے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف محاذ آرائی کررہے ہیں ۔ان کی اپنی سیاست بھی پیپلزپارٹی کی وجہ سے زندہ ہے کیوں کہ ذولفقارعلی بھٹو کی پارٹی سیاست کے محور ہے اور یہیں لوگ پیپلز کی قیادت کے خلاف بیانات دے کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے جمعرات کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور وزراءکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے غلطیوں کی نشاندہی پہ اوٹ پٹانگ بیانات دے کر اپنی ناکامی کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا یہ اپنے پارٹی کی مرکزی قیادت اور کی دیکھائے ہوئے راستہ پر عمل پیرا ہیں جہاں اظہار رائے کی کوئی آزادی اورتنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے آ ج ان کی وفاقی میں بھی حکومت ڈھگمگا رہی ہے اور ڈھونس دھمکی پہ اتر آئی ہے اور ملک کے وزیر اعظم جلسے کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s