ہنزہ کے نوجوان عوامی ورکرزپارٹی کے جھنڈے تلے اپنے حقوق کےلئے متحد ہوگئے ہیں۔صدر ظہورالہی

Flag_of_Awami_Workers_party

ہنزہ(پ۔ر)عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ ارگنائزنگ کمیٹی کے دورانیہ مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اپنے ضلعی کابینہ کا اعلا ن کردیا۔جس کے مطابق عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ ظہورالہی کو صدر، اخون بھائی کو سنیئر نائب صدر منتخب، سعید تاجک کو جنرل سیکریٹری ،امجد علی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،تاجر حسین جوائٹ سیکریٹری،سلیم برچہ پریس سیکریٹری،ذولفقار علی کو فنانس سیکریٹری،سمیع اللہ رابطہ سیکریٹری،جلال ریکارڈ سیکریٹری،عابد تعشی یوتھ سیکریٹری،اکرام جمال ارٹ اینڈکلچر سیکریٹری،نازنین ویمن سیکریٹری،نزیر ایڈووکیٹ لا سیکریٹری،مہربان ایجوکیشن سیکریٹری،شیر افضل پولیٹیکل سیکریٹری،امین خان لیبر سیکریٹری بنایا گیاجبکہ سلطان مدد،اخترامین،فرمان علی،انجینر جہانگیر،انجینرنور،کامریڈ علی،شاہد،رفیع علی،شیرافضل،خداامان،علیم بلخن،اسلام حبیب کو کوارڈینٹر مقرر کیا گیا۔عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ کے صدر ظہورالہی نے کہا کہ عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ میں دن بہ دن مقبول ہورہی ہیں جس کاثبوت یہ ہے کہ ہنزہ کے نوجوان عوامی ورکرزپارٹی کے جھنڈے تلے اپنے حقوق کےلئے متحد ہوگئے ہیں۔ہم الیکشن کے بعد بھی اس خطہ کے عوام کےلئے جدوجہد کرتے تھے اور کرینگے۔عوامی ورلرزپارٹی ہنزہ کے جنرل سیکریٹری سعید تاجک نے کہا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی مزدوروں،کسانوں،خواتین اور نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور بہت کم وقت میں ہم نے ہنزہ میں عوام کی بھرپور ترجمانی کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ عوامی ورکرز پارٹ کے نامزد امیدوار باباجان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s