یر غضنفر کے صاحبزادے پرنس سلیم خان کو ٹکٹ دیا جائے۔ سینئر رہنماءمشہور عالم

pmln.jpg

گلگت(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنماءمشہور عالم نے کہا ہے کہ میر غضنفر کے صاحبزادے پرنس سلیم خان کو ٹکٹ دیا جائے ورنہ ان کو سیٹ نہیں دی گی تو ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں پارٹی اس نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے گی ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی سیاسی منظر اور اس خطے کی جغرافیائی اہمیت کے مطابق پرنس سلیم خان اس نشست کے لئے موضوں امیدوار ہے اور جس کے لئے ہنزہ کی عوام ووٹ دینے کے لئے بھی تیار ہے ۔پرنس سلیم اور اس کے خاندان کی نہ صرف ہنزہ یا گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے لئے خدمات ہے جس میں سرے فرست شاہراہ قراقرم ہے جس سے گلگت بلتستان ،پاکستان اور چین کے درمیان ایک رشتہ بنا ہوا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ہنزہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان اور میر غضنفر علی خان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہنزہ کو الگ ضلع بنا یا گیا ،گنش اور خضرآباد پل کہیں سالوں سے التوا کا شکار تھے جس کو ن لیگ کی حکومت آتے ہی مکمل کردیا گیا جس کا کریڈ بھی گورنر گلگت بلتستان کو چلا جاتا ہے ۔مشہور عالم کا کہناتھا ہنزہ شناکی کو تحصیل کا درجہ دینا ،شناکی علاقے کا روڑ کا 8کروڑ کا ٹنڈر ،گرلز کالج اور ناصر آباد میں20بیڈ کا ہسپتال ا کا اعلان گورنر گلگت بلتستان کی اتھک کوشش اور مسلم لیگ ن کی مرحون منت ہے ۔انہوں نے کہا پرنس سلیم خان کے خلاف ن لیگ ہنز اور گلگت بلتستان میں لوبنگ کرنے والوں کو ضمنی انتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی کیوں کہ ان کی ہنز ہ میں کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں کوئی جگہ ہے وہ صرف لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے بنانے میں ماہر ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s